لاہور (مانند نیوز ڈیسک)قیدیوں کی خوراک کے لئے جیل حکام نے حکومت سے 10ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے۔جیل حکام کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں کل 61ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جن کے کھانے پینے کی ضروریات کے لئے 10ارب کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی نسبت کھانے وپینے کے بجٹ سے 25فیصد اضافہ کیا گیا، رواں سال قیدیوں کی خوراک کیلئے ساڑھے 7 ارب کے فنڈز دئیے گئے ہیں۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 25فیصد اضافے کی وجہ قیدیوں کی تعداد میں 10ہزار کا اضافہ ہے۔ قیدیوں کے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے سے بجٹ میں اضافی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ قیدیوں کے کھانے میں ہفتے میں 6روز چکن فراہم کیا جارہا ہے۔ قیدیوں کا رواں سال میں ناشتے کا معیار بہتر بنانے سے اضافی بجٹ درکار ہے۔جیل حکام نے کہا کہ اشیا کی بڑھتی قیمتوں اورجیل پاپولیشن میں اضافہ کی وجہ سے مزید فنڈز درکار ہیں۔