اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ہر سال دنیا بھر میں 80 لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے کے صحت سے متعلق ادارے ڈبلیو ایچ او نے آج ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 8 ملین سے زیادہ لوگ تمباکو نوشی سے انتقال کرجاتے ہیں، جن میں 12 لاکھ دوسرے ہاتھ کے دھوئیں یعنی سگریٹ پینے والوں کی جانب سے چھوڑے جانے والے دھویں کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ڈھائی لاکھ اموات ہوتی ہیں جبکہ نوجوانوں میں دل کے دورے کی ایک بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی ہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے