کویت(مانند نیوز ڈیسک)شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے گزشتہ روز ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا گیا۔71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو کویت کی حکمران خاندان آل الصباح کے سینیئر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔واضح رہے سابق سفارت کار شیخ صباح الخالد وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے