لندن (مانند نیوز ڈیسک) لندن میں دنیا کی پہلی سکھوں کی مذہبی عدالت قائم کر دی گئی۔ سکھ مذہبی عدالت 30 مجسٹریٹس اور 15 ججوں پر مشتمل ہوگی، عدالت اپنے مذہبی اصولوں اور روایات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے سنائے گی۔ سکھ کورٹ کے ترجمان بلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ سکھ خواتین اور بچوں پر گھریلو تشدد اور طلاق سمیت دیگر مسائل اب بہتر انداز میں حل ہو سکیں گے،پراگنا پٹیل فانڈر آف ساتھ آل بلیک سسٹرز کا کہنا ہے کہ سکھ کورٹ کا قیام مذہبی بنیاد پرستی کو ہوا دے گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں یہودی مذہبی عدالتیں اور اسلامی شریعہ کونسل اور مسلم مصالحتی ٹربیونل بھی کام کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے