پبی (مانند نیوز)ایپکا پاکستان نے ملازمین دشمن پالیسیوں کے خلاف 10 جون کو ڈی چوک اسلام آباد پر دھرنے کا اعلان کردیا سکولز اور پوسٹ افسز کی نجکاری کے ذریعے تعلیم سے کھلواڑ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ لیو انکیشمنٹ ترمیمی ایکٹ کا کالا قانون فوری طور پر منسوخ اور پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام بند کیا جائے امتیازی سلوک ختم کرکے بلاتفریق تمام ملازمین کیلئے یوٹیلیٹی الاؤنس اور ہاؤس ریکوزیشن کا اعلان کیا جائے میڈیکل الاؤنس 15 ہزار اور کنوینس الاؤنس 30 ہزار ماہانہ مقرر کیا جائے جائزمطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ ھاؤس اسلام کے سامنے دمادم مست قلندر ہوگاان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ایپکا قیادت کو حکومت کی طرف سے مذکرات کے نام پر مسلسل دھوکہ دیا گیا۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور ملازمین دشمنی سے باز رہے سکولوں کی نجکاری اور قیمتی اثاثے فروخت کرنے کے نام پرتعلیم سے کھلواڑ کسی صورت قبول نہیں کریں گے تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ریاست تعلیمی اداروں کی نجکاری کرکے اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کررہی ہے جو کہ حکومت کا انتہائی قابل مذمت عمل ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری پرلیو انکیشمنٹ ترمیمی ایکٹ اور خیبرپختونخوا میں پنشن کی کٹوتی کو منسوخ کرکے ملازمین میں پھیلی ھوئی تشویش اور بے چینی کو ختم کیا جائے اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے 55 سال عمر کی شرط ختم کی جائے آئی ایم ایف کے مخصوص ایجنڈے کے تحت ملازمین کی پنشن اور کموٹیشن ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ہم اپنے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل یقین دہانیوں کے باوجود جائز مطالبات تسلیم نہ کرکے حکومت ملازمین کی نظروں میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے ملازمین ریاست کا ہراول دستہ ہوتے ہیں احتجاج اور دھرنوں کا کوئی شوق نہیں ہے حکومت کی ھٹ دھرمی ملازمین دشمن پالیسیوں اورملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان نے سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور کردیا ہے قلیل تنخواہوں میں گھر کا کچن اورزندگی کا پہییہ چلانا مشکل ھو گیا ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے