پبی (مانند نیوز)میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں دل دھلا دینے والا انسانیت سوز واقعہ رونما ہوامیاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں ایک لاوارث جواں سال مریض کو 30 مئی کے شام ہسپتال لایا گیا۔ 3 گھنٹے ایمرجنسی بیڈ پر گزارنے کے بعد کوئی علاج نہ ہو سکا۔بلکہ ڈیوٹی پر معمور سٹاف نے مریض کو اٹھا کر ہسپتال کے صحن میں پھینک دیا۔اس کا سی سی ٹی ویڈیو موجود ہے جس میں سب کچھ صاف نظر آتا ہے کہ ساتھ ریسکیو1122 کا ایمبولینس بھی کھڑی ہے جس نے بھی مریض کو لے جانے سے انکار کر دیا۔ویڈیو میں ہسپتال کے وہ تمام اہلکار صاف نظر آرہے ہیں جو یہ انسا نیت سوز حرکت کر رہے ہیں کہ کس طرح وہ لا وارث مریض کو ایمر جنسی سے ویل چیئر میں با ہر نکال کر چمن میں پھینکتے ہیں مریض ایمرجنسی کے سامنے چمن میں 3 گھنٹے تک پڑا رہا اور دم توڑ گیا۔ مریض ایمرجنسی کے سامنے چمن میں 3 گھنٹے تک پڑا رہا اور دم توڑ گیا۔اور ستم ظریفی یہ ہوئی میت پوری رات چمن میں پڑی رہی ہسپتال کے فالتو جانور بلی اور کتے میت کے بے حر متی کرتے رہے۔ لیکن ہسپتال کا تمام سٹاف اور انتظامیہ صرف تماشہ کرتے رہے جس کو ٹی ایم اے پبی کے اہلکاروں نے لاوارث دفن کیا علاقے کے عوام نے صو با ئی وزیر اعلیٰ آمین گنڈا پور صو با ئی وزیر صحت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس کا سختی سے نو ٹس لیں اور ہسپتال کے ایم ایس سمیت اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو کے خلاف سخت قا نو نی کا رو ائی کریں