وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کی مہم آج باقاعدہ شروع کی گئی اور جمیعت علماء اسلام کے چیدہ چیدہ علماء اور مقامی مشران نے رکنیت کے فارمز فل کرکے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا۔ رکن سازی کے افتتاحی تقریب میں جنوبی وزیر ستان لوئر کے ہر تحصیل اور حلقہ جات کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ضلعی کنوینئر مولانا نوراللہ وزیر نے رکنیت سازی کے بارے میں اہم ہدایات بیان کئے اور ضلعی معاونین و تحصیل ناظمین کا اعلان کردیا۔ ضلعی معاونین مولانا شیرعلی، مولانا عصام وزیر اور فضل خان وزیر کو منتحب کئے۔ رکنیت سازی کا افتتاح ضلعی سابقہ امیر مولانا میرزاجان وزیر اور تحصیل چیئرمین مولانا صالح وزیر مولانا شاکراللہ وزیر اور ملک عالم جان وزیر نے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام جنوبی وزیرستان قبائلی اضلاع میں صاف و شفاف ریکارڈ تنظیم سازی کرے گی۔ ضلعی کنوینئر مولانا نور اللہ وزیر نے اپنے خطاب میں تنظیم سازی کی قواعد و ضوابط بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، اور جلد از جلد تمام تحصیلوں کیلئے کنوئنرز کا اعلان کریں گے۔ اس مہم کے آرگنائزر مولانا نور اللہ وزیر نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق آج پورے ملک میں رکنیت سازی شروع کی جارہی ہے اور یہ مہم 25 جولائی تک جاری رہے گی۔ رکنیت سازی کے دوران لوگوں کو فارمز بھرنے کی دعوت بھی دی جائے گی تاکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں جمیعت علماء اسلام ایک مضبوط پارٹی کے طور پر ابھرے۔ پروگرام کے آخر میں علماء کرام نے جنوبی وزیرستان لوئر اور خیبرپختونخوا کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔