سوات (مانند نیوز ڈیسک)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات کے مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 95 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔