اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)یورپی کمیشن نے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کر دیا۔پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھنے کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا ہے، یورپ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر 4 سال سے پابندی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی، ای یو کمیشن کے 31 مئی کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نج کاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے