پشاور ( مانند نیوز) آل عربک ٹیچر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی قائدین کی ہدایات اور نگرانی میں آل عربک ٹیچر ایسوسی ایشن مردان کی تنظیم سازی عمل میں لائی گئی، واضح رہے کہ آل عربک ٹیچر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے پچیس اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کر چکی ہے، اس سلسلے میں مردان میں بھی ایک انتخابی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں متفقہ طور پر عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، تنظیمی انتخاب میں مولانا محمد ادریس سرپرست، سید شکیل الرحمان صدر، مفتی امجد خان جنرل سیکرٹری، مولانا رئیس خان جائنٹ سیکرٹری، مولانا وکیل زادہ فائنانس سیکرٹری، مفتی اسفندیار خان دُرّانی میڈیا کوآرڈی نیٹر، مولانا آفتاب عالم اور مولانا زبیر معاونین چن لیے گئے، نو منتخب کابینہ اراکین نے حکومت سے پرائمری لیول سے عربی زبان کی تعلیم کو لازمی کرنے اور تدریسِ عربی کے لیے ایک جامع نصاب مرتب کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے اتفاق واتحاد سے کام کرنے اور عربی ٹیچرز کے حقوق کے لیے خدمات ادا کرنے کا عہد کیا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے