پشاور( مانند نیوز)مردان کے شہری علاقہ بغدادہ میں دوفریقین کے درمیان جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی۔فریقین نے قران پاک پر حلف اٹھا کر جرگہ ممبران اور علاقہ عمائدین کی موجودگی میں بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کومعاف کر دیا۔ آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کاعہد۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بغدادہ حاجی کورنہ میں دو سال قبل دوفریقین محمد صالح ان کے بیٹوں محسن اور خان زیب کا فریق دوم ریاض علی اور ان کے بیٹوں عاصم،یاسین اور واصف کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے فریق اول کا بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔تقریبا دو سال چلنے والی ناراضگی اور دشمنی میں بغدادہ کے کئی شخصیات نے دونوں فر یقین کے مابین راضی نامے کی کوشیشں کیں لیکن سخت شرائط کی وجہ سے راضی نامہ نہیں ہوسکا۔اس موقع پر بغدادہ کے نوجوان سماجی کارکن حضرت منیر عرف طوطی نے دن رات ایک کرکے اپنی کوشیشیں مزید تیز کردی اور با لآخر گزشتہ روز نیو بغدادہ کے مقامی مسجد میں دونوں فریقین ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے اور دو سال چلنے والی دشمنی دوستی میں بدل گئی س موقع پر آل کارپنٹرز ایسوسی ایشن مردان کے سابق صدر اور بغدادہ کے ممتاز سماجی کارکن ح حضرت منیر عرف طوطی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہئیے کہ قران مجید کواپنے زندگی کامقصد بنائیں قران مجید ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے جس میں زندگی کو بسر کرنے طوارطریقے موجود ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کفراور شرک کونہیں بخشتااس طرح اللہ تعالیٰ قتل کوبھی نہیں بخشتا یہ اتناخطرناک جرم ہے انسان غلطیوں کاپتلا ہے مگر عفودرگزر ایک بہترین عمل ہے جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے مقررین اور جرگہ ممبران نے تعاون کرنے پر دونوں فریقین کاشکریہ اداکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے