کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت ساتھویں زراعت شماری کے حوالے سے ان کے دفترمیں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔ مرکزی ادارہ شماریات کے نمائندہ نے پریزنٹیشن دیتے ہوئے زراعت شماری کے پس منظراورآئندہ ہونے والے زراعت شماری کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے ملک بھر میں ساتھویں زراعت شماری منعقد کرنے کامنصوبہ بنایا ہے جس میں بہترین بین الاقوامی طریقوں اوریو این ایف اے او کے راہنما اصولوں کے مطابق زرعی وسائل،لائیو سٹاک اورمشینری کامربوط ڈیجٹیل شمار کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ساتھویں زراعت شماری ملک کی 241 ملین سے زائد آبادی کی خوراک اورفائبر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پالیسی سازی کیلئے اعداد وشمار فراہم کرے گی۔ اجلاس میں زراعت شماری کے سٹاف،ٹریننگ، سیکیورٹی اوردیگر امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے زراعت شماری کے دوران سٹاف کی ضلع بھر میں رسائی اورسیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو زراعت شماری کے دوران سٹاف او ر شہریوں کو ہرممکن سہولیت فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔