ڈپٹی کمشنر (مانند نیوز) کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے تحصیل کمپلیکس بٹ خیلہ/ اسسٹنٹ کمشنر آفس بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر موجود عوام/عمائدین علاقہ کے مسائل سنے جن میں بعض مسائل کو موقع پر حل کیا گیا اور باقی مسائل کو اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ آفس میں میل ویٹنگ ایریا میں پنکھے موجود نہیں تھے جس پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے ہدایات جاری کی کہ وہاں پر عوام کی سہولت کے لئے جلد از جلد پنکھے لگائے جائیں۔انہوں نے تحصیلدار آفس بٹ خیلہ کا بھی دورہ کیا جہاں پر تحصیلدار غیر حاضر پایا گیا جس پر اس سے ایکسپلینیشن کال کی گئی۔ نیز تحصیلدار آفس میں صفائی کا خاص خیال رکھنے کے لئے بھی ضروری ہدایات دی گئیں۔