اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد عازمینِ حج کے لیے بیان جاری کردیا گیا۔ڈی جی حج مشن پاکستان عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ حجاج کرام زیادہ درجہ حرارت کے باعث زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھیں۔عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ حجاج کرام کیفین اور شکر والے مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کریں اور عازمینِ حج ماسک، چھتری اور دھوپ کی عینک استعمال کریں۔عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیادوسری جانب عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا ہے۔سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے سطح کے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہوجاتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے