بیجنگ (مانند نیوز):چین نے امریکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خود حل کریں گے ۔ تاس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہاکہ چین اپنے طور پر فیصلہ کرے گا کہ تائیوان کے ساتھ ملک کا دوبارہ اتحاد کیسے آگے بڑھے گا اور اس حوالے سے امریکی مداخلت منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہےجس کا حل صرف چین کے عوام پر منحصر ہے۔تائیوان میں امریکی مسلح افواج کی شمولیت کے امکان پر امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی تائیوان میں مداخلت مزید کشیدگی کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بارہا امریکا کو باور کروا چکے ہیں کہ وہ “ون چائنا”اصول اور چین اور امریکاکے درمیان تین مشترکہ مکالموں کی دفعات پر عمل کرے۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے اور جزیرے کو مسلح کرنے اور آزادی کے حامیوں کو غلط پیغامات بھیجنے سے باز رہنے کی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے