کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ ڈویژن میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمدعابد خان وزیرکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، کوہاٹ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ کمشنر کوہاٹ نے پولیو مہم کی کامیا بی کیلئے مقررہ اہداف کا جائزہ لیا اور اگلے دنوں میں پولیو مہم کوبھرپور انداز میں چلاکراسے ہرصورت کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر کوہاٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوہاٹ سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے