کوہاٹ (مانند نیوز)سابق وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہریار خان آفریدی ایم این اے نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع جان کے ہمراہ بدھ کے روز گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ میں بی ایس اکیڈمک جسے1کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔نیا بلاک جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اس میں سٹوڈنٹس کو تمام تر بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ دریں اثناء شہریار آفریدی اور شفیع جان نے شجرکاری مہم کے تحت کالج میں پودے بھی لگائے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت عوام کا بنیادی حق ہے۔ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا۔ اس لئے تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہے اور پہلی دفعہ صوبے میں تعلیم اور صحت ایمرجنسی لگانے جا رہی ہے۔ان کا مزید کہا کہ یہ تحریک انصاف کی تیسری حکومت ہے جو عوام کے واضح مینڈیٹ سے برسر اقتدار آئی ہے اور عام لوگ پارلیمنٹ پہنچے ہیں یہ عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر فراہم کریں گے۔ تقریب میں کالج ہذا کی پرنسپل، کنٹرولر کوہاٹ بورڈ سمیت ماہرین تعلیم، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے