کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی زیرِ صدارت پاکستان کے ساتویں زرعی مردم شماری 2024 کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل انچارج زرعی مردم شماری فضل محمد سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پی پولیس، ڈسٹرکٹ مردم شماری کوارڈینیٹر اورمتعلقہ قومی تعمیر نو محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پاکستان کی ساتویں زرعی مردم شماری 2024 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کرم نے متعلقہ حکام کو زرعی مردم شماری کیلئے ضلعی انتظامیہ کرم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ زرعی مردم شماری یکم اگست سے شروع ہو کر 15 اکتوبر تک مکمل کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے