کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ میں نالج سٹی، ہیلتھ سٹی، وومن یونیورسٹی اورانجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے اراضی کی نشاندہی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی ایم این اے، داؤد شاہ آفریدی ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر،چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال، چیئرمین تحصیل لاچی محمد احسان، سلمان شنواری،انتظامی افسران اور ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس میں اراضی کے انتقالات اور ریونیو سے متعلق دیگر مسائل بھی زیرِ غور آئے اور انتظامی افسران سمیت تحصیلداروں، گرداواروں اور پٹواریوں کو عوام کو سہولیات مہیاکرنے اور آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی۔