جمرود (مانند نیوز )جنگلات کو نقصان پہنچا کر ماحول کو تباہ کر کے اب بارش کو ترس رہے ہیں، اگر بروقت ایک ایک پودا بھی لگائیں اور اسکی حفاظت کریں تو ہی آئندہ نسلوں کا تحفظ ممکن ہے۔ احسان اللہ دواڑ ضلع خیبر محکمہ جنگلات جمرود ڈویژن میں نئے تعینات ایس ڈی ایف او احسان اللہ دواڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات خیبر ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے اور یہاں پر محکمہ جنگلات نے سب سے زیادہ کام کر دیا ہے انشاللہ محکمہ جنگلات ضلع خیبر نئے ڈی ایف او زاہد محسود کی نگرانی میں تحصیل جمرود لنڈی کوتل باڑہ ملاگوری اور وادی تیراہ تک مزید کام کرینگے اور جنگلات ڈیپارٹمنٹ کے علاؤہ علاقے کے مشران میڈیا نمائندگان ٹیچرز سرکاری ملازمین اور ہر قسم شہری کو چاہیے کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں سب سے زیادہ پودے لگائے جائیں کیونکہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے احسان اللہ داوڑ ایس ڈی ایف جمرود نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع اور خاص کر ضلع خیبر میں بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پر پودے لگانے انتہائی ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ پھر عوام انکی حفاظت بھی کریں ضلع خیبر میں جنگلات کے ترقی کے لئے جدو جہد جاری ہے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ جنگلات کی حفاظت اور اہمیت میں اہم کردار ادا کر ے اور جنگلات کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے موجود صوبائی حکومت کی جنگلات کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے ایک سوال کے جواب میں ایس ڈی ایف او جمرود احسان اللہ داوڑ نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں جو کام چور لوگ ہیں یا اپنے ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ نہیں کرتے ہیں اس کے لئے ضلع خیبر میں کوئی جگہ نہیں ہے اور بجٹ میں محکمہ جنگلات کو جو فنڈز ملا ہے ان کو صحیح جگہوں میں انشاء للہ استعمال کردینگے