پبی (مانند نیوز) ویلج کونسل ترخہ میں گاؤں کی سطح پر مشاورتی اجلاس بلایا گیا۔اجلاس میں گاؤں کے عمائدین،مشران،بلدیاتی نمائندوں،سیاسی جماعتوں کے ورکرز،بلدیاتی نمائندوں،اکبرپورہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نیاز محمد خان نے دیگر اہلکاروں کی میٹنگ میں خصوصی شرکت۔مشترکہ اجلاس میں گاؤں کے عوام نے علاقہ ایس ایچ او نیاز محمد کے سامنے امن و امان، راہزنیوں،منشیات استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پولیس کو ہر قسم جانی ومالی سپورٹ دینے کیلئے قیام امن کیلئے امن کمیٹی کے نام سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔جسمیں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر اسفندیار دیارو کو کنوینئر،سابق ناظم ڈاکٹر میاں ریاض احمد شاہ پریس آفس سیکٹری،شیرملنگ فنانس سیکٹری،حاجی سعیداللہ تحصیلدار امن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں پیپلز پارٹی کیفحرعالم،جاوید PTIفضل حسین قاریTLP،شوکت لالا PTI،احمد علی طالب سماجی کارکن،ذوالفقار علی بھٹوANP،تیمور اقبال چیئر مین دلاور سیلاب کونسلر،امتیاز باچاکونسلر،شفیع اللہ کونسلر،انجینئرجواد یوتھ کونسلر امن کمیٹی کے ممبران ہونگے۔امن کمیٹی 15 اراکین پر مشتمل ہوگی جو پولیس کیساتھ امن و امان کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہوگی۔امن کمیٹی نے گاؤں ترخہ میں بجلی چورں اور کنڈا مافیاز کیخلاف واپڈا حکام سے سخت آپریشن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔واپڈ لوڈ شیڈنگ سے پہلے شیڈول جاری کرنے اور بلنگ رکھوانے کا پاپند ہوگاتاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہے۔علاقہ ایس ایچ او نیاز محمد خان نے کہا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ اضعر خان اور سرکل ڈی ایس پی عدنان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہے۔جہاں امن و امان یا رہزنی کے واقعات پیش آر ہے۔وہاں انٹیلیجنس بنیادوں پہنچے کے قریب ہے۔بلدیاتی نمائندے،سیاسی قائدین جرائم پیشہ افراد کی سفارش کے بجائے انکو معاشرے میں کارامد بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔تاروجبہ تا بانڈہ ملاخان روڈ پولیس چوکی کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہے۔جو بہت جلد مکمل ہو جائے گی۔اخر میں ایس ایچ او نے تمام ممبران اور مشاورتی اجلاس کے منتظمین کا حصوصی شکریہ ادا کیا۔کہ آپ منتظمین کی وجہ سے عوام کے تحفظات سننے کا موقع ملا اور محکمہ پولیس کا موقف اور کارکردگی بیان کرنے کا بھی موقع ملا۔انہوں ن امن کمیٹی کے ممبران امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بھی پولیس اور عوام کے مضبوط تعلقات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔