ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور کا غازی کا دورہ،فارنرز کی مومنٹ اور سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) نے غازی کا دورہ کیا۔ فارنزر کی مومنٹ کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر بھی موجود تھے۔ افسران نے جی ایم واپڈا اور انچارج سکیورٹی واپڈا کرنل (ر)محمد طاہر سے بھی ملاقات کی اور فانرز سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیع ہے۔فارنرز کی سکیورٹی پر جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی غازی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فارنرز پراجیکٹس اور ڈیم ایریا کے اردگرد مشتبہ افراد پر کڑی نطر رکھیں۔فارنرز پراجیکٹس اور رہائشی کیمپس کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔فارنرز کی مومنٹ کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ اور چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدبیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔