درگئی(مانند نیوز) گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کااجلاس زیرصدارت صدرحاجی اکرم خان منعقدہوا۔اجلاس کی روائی مولانافتح اللہ نے تلاوت کلام پاک سے شروع کی اورجرگہ ممبران ڈی ایم ایس درگئی ہسپتال ڈاکٹرجاویدخان کے والدمحترم اورپریس سیکرٹری انجنئیرحاجی گل فرازخان کے اہلیہ کے وفات پرانکے لئے اجتماعی دعائے مغفرت مانگی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرحاجی اکرم خان، جی ایس مکرم خان صبا،حاجی نثارخان ہریانکوٹی،ماسٹرولی رحمن،ملک فضل ربی،لطیف خان،نبی گل افغان،حاجی عبدالقدیر،امیرکمال خان اوردیگرمشران نے علاقائی درپیش مسائل کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاحکومت اورمقامی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ درگئی بازارمیں اتشزدگی سے متاثرہ غریب ریڑھی بانوں کومعاوضہ دیاجائے جبکہ ہنگامی بنیادوں پردرگئی بازارتاپوسٹ گریجویٹ کالج درگئی تک فٹ پاتھ تعمیرکیاجائے جس کیلئے ایک سال قبل سٹوڈنٹس فیڈریشنزکے سطح پرمین چوک درگئی میں احتجاج بھی ریکارڈکیاگیاتھاورانتظامیہ نے فٹ پاتھ تعمیرکاوعدہ کیاتھالیکن تاحال تعمیرنہ ہوسکا،جرگہ ممبران نے متفقہ طورپرقراردادپاس کی کہ اس وقت تحصیل درگئی کے بیشتردیہی علاقوں میں باہرکے اضلاع سے گھرانے کھیتی باڑی اورمختلف کاروبارکرنے کے غرض آکرآبادہوئے ہیں جس کامقامی انتظامیہ کیساتھ کوئی ریکارڈنہیں،جس سے جرائم میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیاہے فی الفوران گھرانوں کورجسٹریشن مقامی لیویزتھانوں میں کیاجائے اورانکے پرامن رہنے کی تحریری ضمانتیں مالک دکان،مکان یازیرکاشت زمین کے حقیقی مالکان سے لیاجائے،گرمی کاموسم ہے اورذیادہ تر غریب افرادگھرکے انگن میں رات گزارتے ہیں فی الفورہوائی فائرنگ کاخاتمہ کیاجائے بصورت دیگرعلاقے میں بدامنی اورعام شہریوں جوہوائی فائرنگ کانشانہ بنے تواس کی ڈائریکٹ ایف آئی آر مقامی تھانہ انچارج اوربیٹ افیسرکیخلاف درج کی جائیگی،گورنرخیبرپختونخوا،واپڈاحکام اورعلاقہ مشران کے مذاکرات اورمشترکہ اعلامیہ کے باوجود علاقہ درگئی میں بے تحاشہ لوڈشیڈنگ اوربجلی فرمٹوں کاسلسلہ جاری ہے جس سے تاجربرادری کاکاروباراورعام شہری تنگ آچکے ہیں،گیس لوڈشیڈنگ نے الگ مسائل پیداکئے ہیں،فی الفورخاتمہ کیاجائے،اشیائے خوردنی کے نرخ گرکرمقامی تاجراوردیہی علاقوں کے دکانداران ذایدنرخ جبکہ تیل اورڈیزل کے نرخ گرکرٹرانسپوٹرحضرات ذایدکرایہ وصول کرتے ہیں،محکمہ خوراک اورمجازاتھارٹیزکی جانب سے چیک اینڈبیلنس کاکوئی نظام نہیں،میدے اورآٹے کے ریٹ سستے ہوکربیکری مالکان اورتندور والے کم وزن روٹی اوربیکریزآئیٹمزمہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں،امن وآمان کی بہتری اورعام شہریوں کے مال وجان کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے لیویزگشت میں اضافہ کیاجائے اوراس کادائرہ کار دیہی علاقوں تک بڑھایاجائے تاکہ علاقے میں چوری چکاری اورڈاکہ زنیوں کاقلع قمع ہو،بازاروں میں قصائیوں نے من مانے نرخ 900سے لیکر1200روپے تک مقررکئے ہیں پرسان حال کوئی نہیں،علاقہ جبن درگئی میں یوم جمعہ اوراتواروالے دن اوباش نوجوانوں کارش ہوتاہے جوکہ اپنے ساتھ غیرقانونی اسلحہ اورمختلف نشہ اورمواداستعمال کرکے علاقے کاامن تباہ کرتے ہیں اسیلئے جبن لیویزپھاٹک دوبارہ بحال کیاجائے اورانکے ساتھ ساتھ مذکورہ آیام میں لیویزگشت مقررکیاجائے،18سال سے کم عمرکے افرادپرموٹرسائیکل اورہرقسم گاڑیاں چلانے پرپابندی عائدکی جائے،منشیات کی بڑھتی ہوئی رحجان پرقابوپانے کیلئے پینے والوں کے بجائے ڈرگزڈیلرزپرہاتھ ڈالاجائے اورانہیں قرارواقعی سزائیں دی جائیں کیونکہ اس نشے کی لت نے ہمارے نوجوان نسل کے مستقبل کوداؤپرلگایاہے،گھی،پلاسٹک،سٹیل ملزاوردیگرکارخانے فری ٹیکس زونزکے ثمرات مقامی شہریوں تک باہم پہنچانے کے غرض فئیرپرائس شاپس اورمراکزقائم کئے جائیں،بازاروں میں گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں اوردونمبرکاروباریوں کامتعلقہ اداروں سے ملی بھگت اورڈرکے مارے کوئی شہری اپنی شکایت درج نہیں کرسکتااداروں اورعوام کے مابین اعتمادکی فضا قائم کی جائے،ملاکنڈتحصیل درگئی کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے