بریکوٹ (مانند نیوز)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر آیاز محمد کے احکامات پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال ریسکیو1122 کی فوت ہونے والے ریسکیو اہلکار علی شاہ کے گھر آمد. ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی. ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی فوت ہونے والے ریسکیو1122 اہلکار علی شاہ کی رہائش گاہ واقع بونیر تورورسک آمد. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر انجنیئر کاشف خان یوسفزئی بھی موجود تھے انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے کہا کہ ریسکیو1122 ایک خاندان کی مانند ہیں. ریسکیو انتظامیہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور ریسکیو 1122 کی جانب سے شہید علی شاہ کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا. علی شاہ گزشتہ روز پہاڑی سلسلے میں گرنے سے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں تورورسک میں ادا کی گئی.ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے بعد میں قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ موقع پر ایصال ثواب اور درجات کیلئے دعا کی۔نیاز محمد ترجمان ریسکیو1122 بونیر