پبی (مانند نیوز ) ایپکا 12 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر تاریخ ساز دھرنا دینگے۔حکومت بجٹ کے تاریخ میں ردوبدل کرنے سے ملازمین کا مورال کمزور نہیں کرسکتا۔12 جون کو ملک بھر کے ملازمین اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بجٹ کے تاریخ میں آئے روز ردوبدل کر رہے ہیں۔لیکن وفاقی حکومت یہ جان لیں۔کہ وفاقی بجٹ کے تاریخ میں ردوبدل کرنے سے ملازمین کے مورال مزید بلند ھوئے۔اور 12 جون کو ملک کی تاریخ میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ھوگا۔اب تمام ملازمین ایک پیج پر ہے۔اور ملازمین میں کوئی گروپ بندی نہیں۔اور 12 جون کو ملک بھر سے لاکھوں ملازمین قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے غیرمعینہ مدت کیلئے دھرنے کیلئے صوبائی صدور کو مراسلہ جاری کیا ۃے۔وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں۔میڈیکل الاؤنس،کنونس۔الاونس،اور دیگر مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا۔کہ وفاقی بجٹ میں پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن کموٹیشن گریجوٹی میں کمی کا فیصلہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔پنشنرز کے پنشن میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔وفاقی حکومت 12 جون کے احتجاجی دھرنے سے پہلے ایپکا اور دیگر قائدین کو اعتماد میں لیں ور ان سے مذاکرات کریں۔بصورت دیگر ایپکا اس دفعہ ملازمین کی ایک جم غفیر پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دھرنے میں شرکت کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے