اسلام آباد (مانند نیوز )وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کر دیں یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس کی گزشتہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے شکایت کی تھی جس پر وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے۔اضافی دستاویزات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔حکومت کی جانب سے عدالت میں دی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عمران خان کے کمرے میں ایئر کولر، ایل ای ڈی، اسٹڈی ٹیبل، آفس کرسی اور میٹریس کی سہولت موجود ہے جب کہ انہیں ورزش کی مشین بھی فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کے باہر ایک راہداری ہے جہاں انہیں واک کرنے کی سہولت میسر ہے جب کہ ان کے پاس ڈرائے فروٹس، چنے، بادام، کولڈ ڈرنکس، چاکلیٹ اور کتابیں بھی موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے