بیجنگ (مانند نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنا ناردرن انڈسٹری کارپوریشن (نورینکو) کے چیئرمین نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔چیئرمین نورینکو نے محمد شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور پاکستان اور پنجاب سپیڈ کا خصوصی ذکرکیا۔چیئرمین نورینکو نے وزیراعظم کی زیر نگرانی منصوبوں کی رفتار اور معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سرپرستی میں لاہور اورنج ٹرین میٹرو کا منصوبہ بر وقت تیار ہوا۔وزیراعظم نے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل حکومت کا ایک اہم اقدام ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے