پشاور(مانند نیوز) آغوش الخدمت پشاور میں سالانہ تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی نے کی اس موقع پر خیبرپختونخواپولیس ٹرینگ کالج ہنگو کے کمانڈنٹ ڈاکٹر فصیح الدین مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں پروفیسر قدرت اللہ خٹک,پروفیسر ڈاکٹر راج محمد آفریدی, ڈاکٹرقاری محمد صادق,حامد ابراھیم, ڈاکٹر خادم ابراھیم، پروفیسر ارشد حسین ملک‘سہیل ارشد وقار احمد, محترمہ ثمینہ نار, حاجی فضل کریم, محسن ودود, محمد اسحاق ودیگر معززین سمیت الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخواہ کے نائب صدور فدا محمد خان, حافظ حمید اللہ،ضلع پشاور کے صدرارباب عبدالحسیب اور آغوش پشاور کے شبعہ تعلیم کے انچارج پروفیسر فخرعالم نے شرکت کی۔تقریب میں آغوش ھوم کے 85 بچوں کوقرآن سٹڈی,عصری تعلیم,ہم نصابی سرگرمیوں اور نظم وضبط کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر انعامات اور شیلڈ دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آغوش ہومز میں بچوں کی معیاری تعلیم وتربیت اور بہترین سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کو سراہا اور بچوں کوانکی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی نے بچوں میں اسناد, اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے