پشاور(مانند نیوز) آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے فینسی نمبر پلیٹ, غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کالے شیشوں کے استعمال پر گزشتہ ہفتے 28800 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور گاڑیوں سے کالے شیشے, فینسی نمبر پلیٹ اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کر دئیے۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے