بریکوٹ(مانند نیوز)تحصیل بریکوٹ چیرمین کاشف علی خان نے کہا ہے کہ پی کے 7میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے قیادت میں ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع پی کے 7 میں جیتنے ترقیاتی منصوبوں التوا کا شکار تھے جس پر دوبارہ کام تیزی سے کام شروع ہو کر بہت جلد پایا تکمیل پہنچ جائیں گے پی کے 7 میں پینے کی صاف پانی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر شوکت خان سابق ناظم خزانہ شموزئی زمین خان حضرت وہاب خان کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں پی کے 7 کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بند ہوا تھا جن میں بریکوٹ ہسپتال ملکیدم یونیورسٹیاں لنکس روڈ تھے پر کام بند ہوا اب پاکستان تحریک انصاف کے حکومت آتے ہی ان التواء کے شکار منصوبوں پر دوبارہ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے انشا اللہ پی کے 7 میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہیگا ترقیاتی منصوبوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے مد میں علاقے کے عوام کو جو مسائل درپیش ہے وہ فوری طور حل کریں گے پی کے 7 میں نئے ٹیوب ویل کے لیے بھی سروے کیا جائے گا جن علاقوں میں پینے کی صاف پانی میسر نہیں ہے ان علاقوں کو پینے کی صاف پانی فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ علاقے خوشحالی اور ترقی میں کسی قسم کا کو تا ہی برداشت نہیں کیا جائے گا