جمرود(مانند نیوز )طورخم بارڈر پر افغانستان سے مال مویشیوں کی برآمد پر پابندی ختم کی جائے۔عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے طورخم بارڈر پر مال مویشیوں پرعرصہ دراز سے پابندی ہیں جس کے باعث مال مویشیوں کی قیمیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ سنت ابراہمی کے لیے متوسط طبقے کے لوگ بھی مال مویشیوں کو خریدنے سے قاصر ہونے کا خدشہ ہیں۔کیونکہ ایک طرف روز بروز مہنگائی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں اوردوسری طرف مال مویشیوں پر پابندی کے باعث قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ کے باعث عید پر قربانی کرنے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے طورخم بارڈر پر مال مویشیوں پر پابندی کو فوری ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر غیرملکی سازوسامان کی بڑی مقدار میں سملنگ جاری ہیں اور جمرود سے لے کر لنڈی کوتل تک تمام گودام غیرملکی سامان سے بھرے پڑے ہیں جبکہ مال ومویشیوں پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انڈیا کے ساتھ تمام بارڈرز کے ذریعے عوام کی سہولت کے لئے کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔لیکن طورخم بارڈر پر افغانستان سے مال مویشیوں کی برآمدات پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے آخرقبائلیوں کے ساتھ یہ ظلم اور ناانصافی کب تک جاری رہی گی۔گزشتہ دہشت گردی کی لہر سے قبائلیوں کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہیں اور غربت کے باعث عوام روزمرہ گھریو اخراجات پورے نہیں کرسکتے ہیں اس لئے عوام کی اس مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عید الاضحی تک مال ومویشیوں پر پابندی اٹھا لی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے