کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم ایز کو عیدالاضحٰی کے قربانی کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایت حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت عید الضحٰی کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ، کوہاٹ پولیس، محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ، ریسکیو 1122 کوہاٹ، لائیو سٹاک اور سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تمام ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کو خصوصی ہدایت کی کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور جانوروں کی آلائشوں کو مختص کردہ مقامات پر تلف کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پیسکو حکام کو عید الضحٰی کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے جبکہ دیگر متعلقہ محکموں کو بھی اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دینے کی ہدایت کی تاکہ عظیم مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے دوران عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکے۔