کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم کی متعلقہ محکموں اور اداروں کو مون سون کے متوقع بارشوں کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کے متوقع بارشوں اور سیلاب سے متعلق بھرپور تیاری کریں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔یہ ہدایات انہوں نے والے مون سون کے متوقع بارشوں اور سیلاب سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ضلع بھر کے جملہ قومی تعمیر ِ نو محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس کو متوقع مون سون بارشوں اور سیلاب کیلئے کی گئی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر جملہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرم نے عیدالاضحیٰ کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی اجلاس منعقد کی اور متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کو عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کی صورتحال بہتر رکھنے اور جانوروں کی آلائشوں کو مختص مقامات پر بروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے