وانا (مانند نیوز) شیخ فاطمہ ہسپتال شولام کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے ہپستال کے احاطے میں تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور کلاس فور نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر شولام ہسپتال کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے سلسلے میں نعرے درج تھے۔ شولام ہسپتال کے عملے کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے وانا کے مقامی سیاسی قائدین احتجاج میں شریک ہوئے۔ احتجاج کرنے والوں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی تنخواہیں پچھلے 10 ماہ سے بند ہیں اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتالوں کی وجہ شیخ فاطمہ ہسپتال شولام جنوبی وزیرستان لوئر کی کارکردگی ہمیشہ متاثر ہوتی رہتی ہے جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور وہ اپنے بچے سکولوں سے نکال رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے سے سیاسی وسماجی کارکن تاج محمد وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی بار شولام ہسپتال کے مسئلے کو اعلیٰ حکام تک پہنچا چکے ہیں اور ہیلتھ کے حکام یقین دہانیاں بھی کراچکے ہیں کہ شولام ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں جلد ریلیز ہو جائیں گی لیکن دس مہینے گزرنے کے بعد حکومت ان کی تنخواہیں نہ دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو دن میں ان کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو تحصیل برمل کے لوگ ڈاکٹروں کے ہمراہ بڑا احتجاجی پروگرام بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے