ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین کی زیر صدارت ہنگو میں عید الضحی کے حوالے سے اجلاس کا انعقادہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہیداللہ، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹی ایم ایز کے افسران کو عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے اور جانوروں کی آلائشوں کو مختص کردہ مقامات پر تلف کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی عید الاضحٰی کے موقع پر عارضی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس نامزد کرنے کی ہدایت کی جبکہ جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے دیگر متعلقہ محکموں کو عیدالاضحٰی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دینے اور عوام الناس کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔