کوہاٹ (مانند نیوز)سابق وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہریار آفریدی ایم این اے نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی داؤد آفریدی کے ہمراہ تور چھپری تا چھوٹا نہر روڈ کا افتتاح پی ٹی آئی کے ورکر سے کروادیا۔ یہ روڈ 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین ملک نبی احمد، چیئرمین رئیس خان سمیت پاکستان تحریک انصاف شاہ پور کے کارکنان بھی موجود تھے۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم دل و جان سے ان کی عزت کرتے ہیں۔مشکل وقت میں قربانی دے کر پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پارٹی ورکرز سے ہی کرائیں گے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ کوہاٹ میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف روڈز پر کام جاری ہے اور وہ اپنے دوسرے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر مزید فنڈز بھی لائیں گے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے اور روڈز کے ساتھ شولڈرز ضرور بنائے جائیں۔اس موقع پر داؤد آفریدی ایم پی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور پارٹی کارکنوں نے جو عزت دی ہے اور اعتماد کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور انہیں اپنے ترقیاتی عمل کاحصہ بناکر ان کے مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے