کرک(مانند نیوز)عیدالاضحی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کرک شاہد رفیق گنڈاپور، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور ریسکیو 1122 کے نمائندوں کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر ڈیموں میں نہانے، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاَمزید برآں ڈپٹی کمشنر نے عید کے موقع پر صفائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ ٹی ایم اوز کو جلد از جلد اپنا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عید کے موقع پر کوڑا اٹھانے کیلئے پولیتھین بیگز تقسیم کرنے اور جانوروں کی آلائشیں جمع کرنے کیلئے بھی مختلف مقامات پر پوائنٹس بنانے کی ہدایت کی جہاں سے ٹی ایم اے اسے ٹھکانے لگائیں گے۔علاوہ ازیں ڈی ایچ او کرک کو بھی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے اور دیگر امور کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں جبکہ ریسکیو 1122 حکام کو بھی عید کے دنوں میں اپنے فرائض انجام دینے کیلئے پلان بنانے کی تاکید کی گئی۔ عید کے دنوں میں ساری صورتحال کا جائزہ لینے اور نگرانی کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا جائے گا۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ جنگلاتی ایریا میں اپنے سٹاف کی ڈپلائمنٹ یقینی بنائیں تاکہ جنگلات میں آتشزدگی کا تدارک کیا جاسکے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے واپڈا حکام کو بھی عید الاضحی کے موقع پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے