شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے تحصیل بشام کے بالائی علاقے برباٹکوٹ میں پراڈو جیپ حادثے میں خواتین سمیت6 افراد جان بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے افراد کو ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیاہیں۔ علاقے برباٹکوٹ میں ماتم کا سماء ایک ہی خاندان سے چھ جنازے اٹھنے پر فضاء سوگ گوار رہی،ہر آنکھ آشکبار۔واقع پیر اور منگل کے درمیانی شب پیش ائی پراڈو جیپ بشام سے واپس برباٹکوٹ جارہی تھی جس میں نو افراد سوار تھے کہ لنک روڈ پر بریک فیل ہونے سے گہرئی کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں گاڑی چلانے والے اقبال روان،اہلیہ مسماۃ تعویزہ بی بی،مسماۃ نمرین بی بی زوجہ قاسم،مسماۃنازہ بی بی زوجہ شبیر،مسماۃ جان زری بی بی زوجہ رحمان اللہ،مسماۃ مسلمہ بی بی زوجہ خان ظاہر موقع ہی پر جان بحق ہوئے تھے جبکہ زرشید ولد شاہ روان،مسماۃ نویدہ بی بی زوجہ افتخار،مسماۃ مہک بی بی دختر افتخار شدید زخمی جنہیں ٹی ایچ کیو بشام میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔ شانگلہ کے بالا ئی علاقوں کے لنک سڑکوں میں اب یہ واقعات معمول بن چکے ہیں گزشتہ ہفتے بھی شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری سے چھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے والے حادثے میں نو افراد جان بحق ہوئے تھے۔جبکہ ایسے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوتا ہے شانگلہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی اور دیگر رہنماؤں نے واقعے پر سخت افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل قیمتی جانوں کا ضیاع ایک المیہ ہے ان رہنماؤں نے غم زدہ خاندانو کیساتھ ا ظہار تعزیت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے