دوآبہ (مانند نیوز)شاہ تراب خان ایم پی اے نے ضلع ہنگو میں ٹائپ ڈی ہسپتال دوآبہ میں مفت ٹی بی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاح کے بعد موصوف نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجسنی روم،ایکسرے روم اور لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جائے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔شاہ تراب نے ہسپتال میں ڈاکٹرز، ٹیکنیکل اور کلیریکل سٹاف کی کمی کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے جلد از جلد پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا۔انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس آور دیگر عملے کو مریضوں کو تمام تر ممکنہ سہولیات بر وقت پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔دریں اثناء شاہ تراب ایم پی اے نے کربوغہ تا دوآبہ روڈ پر جاری اسفالٹ کے کام کا معائنہ بھی کیا اور کام کا معیار چیک کیا۔انہوں نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے ویلیج صدور اور ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً کام کے معیار پر کڑی نظر رکھیں اور جہاں کہیں بدعنوانی یا غیر معیاری کام ہو ان کے نوٹس میں لائیں۔انہوں نے علی الاعلان کہا کہ کرپشن اور کمیشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے