اورکزئی (مانند نیوز) حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طیب عبداللہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر سمگلنگ کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 2 ماہ میں لکڑی/ٹمبر سمگلنگ کیخلاف کل 43 کاروائیاں /چھاپے مارے گئے۔اس دوران 16 ایسی گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جن پر سمگل ہونے والی لکڑیاں لدی گئی تھیں جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو جنگلات کی کٹائی روکنے اور ٹمبر سمگلنگ کے تدارک کیلئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی جائے۔