ہنگو (مانند نیوز)ہنگو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل سلطان اصغر کی نماز جنازہ پولیس لائن ہنگومیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین، ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان، ایس پی انوسٹی گیشن عارف خان اور ایڈیشنل ایس پی اسد زبیر خان سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کی۔ڈی پی او محمد خالد خان اور ڈپٹی کمشنر نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر ہنگوسید حیدر حسین اورڈی پی او ہنگو محمد خالد خان نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ انچارج جنرل گودام سلطان اضغراور کانسٹیبل محمد سعد پولیس لائن سے ڈیوٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ہیڈ کانسٹیبل سلطان اضغر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ کانسٹیبل محمد سعد کو شدید زخمی حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے