کوہاٹ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد عمر خان اور اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف کے ہمراہ مرئی واقعہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے شر پسند عناصر کی بزدلانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ایمرجینسی وارڈ، اوپی ڈی، فارمیسی اور دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ہسپتال انتظامیہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہسپتال کے تمام سٹاف کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں اور عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے