وانا (مانند نیوز) شیخ فاطمہ ہسپتال شولام کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے ہپستال کے احاطے میں تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی ہڑتال کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور کلاس فور نے آج اسسٹنٹ کمشنر وانا فیصل اسماعیل کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے، اختجاج ہڑتال اس شرط پر ختم کر دیا کہ TCP NGO کی طرف سے عید سے پہلے ایک یا دو تنخواہیں ملے گی، اور باقی ماندہ تنخواہیں 30 جون 2024 سے پہلے پہلے ادا کی جائے گی، اگر 30 جون 2024 تک ہماری تمام کے تمام تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو ہم دوبارہ ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے، اور اس کی ذمہ داری TCP NGO پر ہوگی، مذاکرات کمیونٹی اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر کی موجودگی میں ہوئی۔ واضح رہے کہ شولام ہسپتال کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے سلسلے میں اختجاج ہڑتال پر تھے، ان کی تنخواہیں پچھلے 10 ماہ سے بند ہیں اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتالوں کی وجہ شیخ فاطمہ ہسپتال شولام جنوبی وزیرستان لوئر کی کارکردگی ہمیشہ متاثر ہوتی رہتی ہے جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔