تیمرگرہ (مانند نیوز )حکومت کی جانب سے حال ہی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلع بھر میں مختلف روٹس پر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کمی کرکے نئے کرایہ نامے جاری کر دئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیر پائین کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کے ٹکٹ بکنگ پوائنٹس، مسافر اڈوں اور دیگر ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر کرایوں میں کمی کے بینرز اویزاں کیے جائیں تاکہ مسافر زائد کرایوں کی صورت میں شکایات درج کرا سکیں۔انہوں نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ٹرانسپورٹ کرایوں سے زائد کرایہ وصول کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف بمطابق قانون سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور خود ساختہ طور پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ دیر پائین، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کی بھی ہدایات جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹریفک پولیس کو ٹرانسپورٹرز/ڈرائیورز حضرات کو حکومت کے طرف سے جاری کردہ نئے نرخنامہ کیمطابق کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں دیر پائین کے تمام روٹس پر چیکنگ جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے