شانگلہ (مانند نیوز)قرآن مجید اور رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف شانگلہ میں بھی یوتھ سرگرم۔یوتھ آف شانگلہ و سول سوسائٹی کا نماز جمعہ کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ،فضاء اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے مین چوک میں بعد آز نماز جمعہ زبردست احتجاجی مظاہرہ۔سوشل میڈیا پر چلنے والی گستاخی کے خلاف شدید نعرہ بازی۔یوتھ آف شانگلہ کے زیر اہتمام الپوری مین چوک میں ایجنسیوں سمیت حکومت سے یہ مطالبہ کیاگیا کہ گستاخ وملعون پشتون بونیری کے نام سے منسوب فیس بک آئی دی کا جلد از جلد سراغ لگا کر اس گستاخ و ملعون کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔ رسول اللہﷺ کی شان مبارک میں گستاخی ہمیں کسی قیمت قبول نہیں ہآپ ﷺ ہمیشہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔آپ ﷺ کی حرمت ہم کو آپنے جانو ں اور والدین سے عزیز ہے۔ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ تاجدار ختم نبوت پر بات یا گستاخی رسول اللہﷺ ہر ایک مسلمان کواندھر سے جھنجوڑ دیتی ہیں جو ہرگز برداشت نہیں ہوسکتی لہذا ملعون کا پتہ لگا کراس کو اسکے کیفرکردار تک پہنچانا اور اس کو ایک عبرت کا مثال بنایا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے یوتھ آف شانگلہ کے چیئر آف دی بورڈ ابرار حسین،صدر محمد ادریس،جوائنٹ سیکرٹری حمید اللہ،انفارمیشن سیکرٹری علی رحمن،امیر سہیل،آفاق احمد ودیگر نے خطاب کیااور شدید نعرے بازی کی۔احتجاج کے اختتام پر یوتھ نے مین چوک الپوری سے ڈسٹرکٹ کورٹس تک مزمتی احتجاجی ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے