پبی (مانند نیوز)ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عید الاضحی کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا، ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ، مختلف سیاحتی مقامات پر واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات،عید الاضحی کے موقع پر نوشہرہ بھر میں ریسکیورزہائی الرٹ پررہیں گے ان خیا لات کا اظہار ملک اشفاق حسین(ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ نے میڈ یا کے نما ئندوں کو بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نو شہرہ بشیر احمد کے ساتھ مل کر عید الاضحی کے لئے "ایمرجنسی ریسکیو پلانز”کو حتمی شکل دے دی ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ نوشہرہ بھر میں تین سو سے زائد ریسکیورز کو عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔کنڈ پارک اور دیگر سیاحتی مقامات پر عوام کی تحفظ کے لئے واٹر ریسکیو ٹیمیں دن بھر موجود رہنگیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کے مطابق ضلع نوشہرہ بھر میں تین سو سے زائد ریسکیورز تین شفٹوں میں قائم کردہ پوائنٹس اور ریسکیو سٹیشنز بشمول 15 سے زائد ایمرجنسی وہیکلز اور ایمبولینس سروس پراپنی خدمات / ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ریسکیو 1122 کے تمام اہلکار بدستور عید الضحی کے دن اپنے گھر بار چھوڑ کر عوام الناس کی خاطر اپنی عید اور خوشیاں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ تیار ہیں