وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے ایس ڈبلیو ایس کیمپ میں آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ سے وانا پریس کلب کے صحافیوں کی ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی جی ایف سی نے معاشرے کی سماجی ترقی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کے کردار کو سراہا۔ صحافیوں کو پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے علاقے میں قیام امن کے لیے کے لیے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ صحافیوں کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے اور ائی جی ایف سی نے وانا پریس کلب کی تزئین وآرائش اور مرمت کے کام کا بھی اعلان کیا۔