پشاور(مانند نیوز) چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو نوپارکنگ’ سیٹ بیلٹ ‘ ہیلمٹ ‘ ون وے ‘ ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی یقینی بنانے سے متعلق آگاہی دی اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے باقاعدہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا سفر محفوظ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر میں رش نہ بنے اور کسی قسم کا ٹریفک حادثہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے جس کا استعمال دوران سفر انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے سیکٹرز میں شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیں تاکہ شہری ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں اور وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے