وانا (مانند نیوز) پختون نیشنل پیپلز مومنٹ سلیمان خیل کے زیراہتمام رستم بازار وانا جنوبی وزیرستان لوئر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعد میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں اپنے مطالبات کے بارے میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں امن وامان، ہیلتھ، ایجوکیشن، موبائیل نیٹ ورک، نادرا اور ٹانک سے عدالتیں جنوبی وزیرستان لوئر کو منتقلی سمیت ورسک بارڈر کھولنے اور زالئی، خان کوٹ روڈ کا مطالبہ کیا، پختون نیشنل پیپلز مومنٹ کے بانی انجنیئر ابراہیم سلیمان خیل، چیئرمین ڈاکٹر اسمعیل سلیمان خیل، ملک گل شاہ خان اور صدر علی مردان اور دیگر کا مظاہرے اور پریس کانفرنس میں اپنے حقوق اور بنیادی سہولیات سے محرومی کے بارے میں حکومت بالا سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ سب سے پہلے قوم سلیمان خیل کے بلاک شناختی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائیں۔ تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل سلیمان خیل، بانی رہنما انجنیئر پروفیسر ابراھیم، ملک عبد الرزاق سلیمان خیل اور اسخاق سلیمان خیل و دیگر نے نے اپریشن عزم استحکام کے نام پر پشتون خوا وطن میں معدنیات پر قبضہ کرنا قرار دیا گیا اور ایک بار پھر پشتون قوم کی خون بہانے کا کسی صورت اجازت نہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس دورے جدید میں تحصیل توئے خلہ کے عوام انٹرنیٹ، ہیلتھ اور ایجوکیشن کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیاہے، قانون نافذ کرنے والی اداروں سے اپیل کی، کہ سلیمان خیل قوم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائیے مزید یہ کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا اور ورسک بارڈر کو ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت کے لیے کھول دیا جائیں۔ بقول ان کے بارڈر کے آر پار وزیر، سلیمان خیل اور دوتانی قبائل آباد ہیں جو خونی رشتوں میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں، انہوں نے کہاکہ سلیمان خیل قوم کے ساتھ وانا نادرا سنٹر میں انتہائی ظلم ہورہا ہے حکام اس کا فوری طور پر نوٹس لیں، سلیمان خیل قوم کو الگ نادرا سنٹر دینے کی مطالبہ کیا اور ساتھ ورغڑ ڈیم اور وانا سے زرملن کو پختہ سڑک کی فوری طور پر منظوری دیا جائیں۔ اور اس کے علاؤہ وزیرستان میں یونیورسٹی کی قیام کیا کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے سیاسی رہنما تاج محمد وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر آیاز وزیر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سلیمان خیل قوم کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مظاہرین کے حل طلب مسائل کو فوری پر بحال کریں