ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ضلع کوہستان لوئر کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد نے ضلعی پولیس آفیسر کوہستان لوئر ڈاکٹر محمد عمر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کمشنر ہزارہ کا استقبال کیا بعد ازاں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں محکموں کے سربراہان، علمائے کرام، معززین علاقہ، سوشل ایکٹیویٹیس اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر ہزارہ نے لوگوں کے تمام مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ان شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ہزارہ نے ریسٹ ہاؤس پٹن میں پودہ لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا اور متعلقہ محکموں کو مون سون شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے بھی ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے